طرابلس ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے ملحق میڈیا کے گروپ نے کہا کہ وہ لیبیا میں خودکش کار بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہے جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکہ بن غازی شہر میں ہوا تھا۔ 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لیبیا کی سرکاری فوج اور القاعدہ کے جنگجوؤں میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس طرح آج ہلاکتوں کی جملہ تعداد 17 ہوگئی۔