لیبیا : جھڑپوں میں دو ہلاک 55 زخمی

طرابلس ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت میں متحارب ملیشیا گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 55 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر انصاف صالح المرغنی نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں تنازعے میں شریک گروپوں پر زور دیا کہ وہ ہتھیار رکھ دیں اور مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ المرغنی کے بقول طرابلس کی جھڑپوں کا جمعہ کے روز جنرل ہفتار کے وفادار مسلح دستوں اور مسلمان ملیشیاؤں کے درمیان پیش آئی جھڑپوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔