لیبیائی کابینہ کے استعفیٰ کی تردید

طرابلس ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عبداللہ الثنی کی قیادت میں لیبیا کی نئی کابینہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔لیبیا کی کابینہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور اس نے پارلیمان کو ایک خط لکھا ہے جس میں مزید اختیارات اور مینڈیٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لیبی کابینہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ”حکومت معمول کے مطابق کام کررہی ہے

اور اس نے جنرل نیشنل کانگریس (منتخب قومی اسمبلی) کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہے کہ حکومت کو کام کے لیے مزید اختیارات کی ضرورت ہے”۔قبل ازیں لیبیا اور عرب دنیا کے ٹیلی ویڑن چینلز نے یہ اطلاع دی تھی کہ وزیراعظم عبداللہ الثنی کی قیادت میں کابینہ مستعفی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ لیبیا کی پارلیمان نے اس کابینہ کو عارضی مینیڈیٹ دیا ہے جس کی ہر دوہفتے کے بعد تجدید ضروری ہے۔