لیان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ونڈے کیلئے طلب

سڈنی ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اسپنر نیتھن لین کو زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی سہ رخی سیریز کیلئے ٹیم میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے جبکہ بین کٹنگ کین ریچرڈسن اور مچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹسٹ کے ماہر تصور کئے جانے والے لیان نے مارچ 2012ء میں آخری مرتبہ آسٹریلیا کیلئے ونڈے مقابلے میں شرکت کی تھی لیکن یہ گذشتہ ایک عرصہ سے سری لنکائی اسپنر متھیا مرلی دھرن کے ساتھ مصروف ہیں لہٰذا انہیں دوہرتی پر فوقیت دی گئی ہے۔ مذکورہ ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 25 اگست کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔