لہسن اور ہری مرچوں کی چٹنی

چٹنی ہندی زبان کا لفظ ہے جو کہ موجودہ دور میں عموماً مصالحہ جات کو محفوظ کرنے اور ساتھ ہی ساتھ تازہ رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔جبکہ چند ہندی زبانوں میں چٹنی کا لفظ محض تازہ کھانوں کی تیاری کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں مختلف اقسام کی چٹنیاں اچار کی مانند سورج کی روشنی میں تقریباً دو ہفتے کیلئے رکھ دی جاتی تھیں۔ بعد ازاں ان چٹنیوں کو کم ازا کم ایک سال کیلئے محفوظ کیا جاتا تھااور اس میں ایسے اجزا کا استعمال کیا جاتا تھا جن کو اگر کچھ عرصے کیلئے رکھ بھی دیا جائے تو بھی خراب نہ ہو۔
اجزا :لہسن دس جوئے ،ہری مرچ چھ عدد،ہرا دھنیا باریک کٹاہواآدھی گڈی،پودینہ باریک کٹاہواچار کھانے کے چمچ ،اِملی کا پانی آدھی پیالی ،نمک حسبِ ذائقہ ،لال مرچ چْٹکی بھر
ترکیب:لہسن، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پودینہ، لیموں اور اِملی کو اچھی طرح پیس لیں۔اب اِس میں نمک اور لال مرچ مکس کر دیں۔مزیدار لہسن اور ہری مرچوں کی چٹنی کھانے کے ساتھ پیش کریں۔