لکھنو کے ٹراؤما سنٹر میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

لکھنو:پولیس نے بتایا کہ کنگ جارج میڈیکل کالج کے ٹراؤما سنٹر میں مہیب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا۔کوئی ناخواشگوار خبر اب تک موصول نہیں ہوئی ہے ‘ اور150کے قریب شدید طور پر بیماری اور زخمی مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جہاں پر آفات سماوی انتظامیہ کا ہاوز وارڈ ہے اور تیزی کے ساتھ تیسری منزل تک آگ پھیل گئی۔

تقریبا دودرجن فائیر ٹنڈرس آگ پر قابو پانے کے لئے یہاں پر پہنچ گئی اورضلع مجسٹریٹ کاوشل راج کی نگرانی میں سینئر افیسر راحت کاری کے کاموں کی نگرانی کے لئے یہاں پر کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہہ سے آگ لگی ہے۔ٹراؤما سنٹر میں آگ کو بھڑکنے والے بہت ساری اشیاء موجود تھے اور سمجھا جارہا ہے ان ہی کی وجہہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلی ہے۔

چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ راحت کاری کے کاموں کو جلد ازجلد نمٹاتے ہوئے آگ پر فوری طریقے سے قابو پانے کاکام کریں۔جاری کردہ احکامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت دواخانہ میں زیرعلاج مریضوں کی زندگی سے کسی قسم کا کھلواڑ نہیں کریگی اور انہیں جلد ازجلد محفوظ مقام پر منتقل کیاجائے ۔

واقعہ کو بدبختانہ اور افسوس ناک قراردیتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے ڈیویژنل کمشنر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اندرون تین دن آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلاتے ہوئے ایک رپورٹ پیش کرے تاکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔