لکھنؤ کی دو ہوٹلوں میں آتشزدگی، 5 فوت، 4 زخمی

لکھنؤ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ لکھنؤ جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقہ چار باغ کی دو ہوٹلوں میں آج صبح آگ بھڑک اُٹھنے کے نتیجہ میں کم سے کم پانچ افراد فوت اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہوٹل اسٹاف کے بشمول تقریباً 55 افراد کو بچالیا گیا۔ چار باغ دودھ منڈی علاقہ کی دو ہوٹلوں میں صبح 6 بجے آگ بھڑک اُٹھی تھی اُس وقت وہاں 60 افراد موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (لکھنؤ ویسٹ) وکاس چند ترپاٹھی نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’پانچ افراد فوت ہوگئے اور جھلس جانے والے چار زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں ہوٹلوں میں بشمول اسٹاف 55 افراد کو بچالیا گیا‘‘۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ’’تقریباً 15 فائر ٹنڈرس متحرک کردیئے گئے۔ آگ بجھادی گئی۔ لیکن ہوٹلوں کے بیسمنٹس میں ہنوز کافی تپش ہے۔