لکھنؤ شوٹ آؤٹ : بی جے پی ارکان اسمبلی نے یوگی حکو مت کے خلاف آواز بلند کی ۔

لکھنؤ : شوٹ آؤٹ کے شکار ایپل کے منیجر وویک تیواری کے معاملے میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو خط لکھ کر پولیس طریقہ کار پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔اور ارکان اسمبلی نے محکمہ پولیس میں تبدیلی پر زور دیا ۔ ہردوئی کے رکن اسمبلی رجنی تیواری نے بتا یا کہ لکھنؤ کا یہ حادثہ بتاتا ہے کہ انتظامیہ پوری طرح غیر حساس ہوچکا ہے ۔ جس شخص کو سلاخو ں کے پیچھے ہونا چاہئے تھا وہ کھلے عام گھوم رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس ایپل کے منیجر کے قتل کے معاملے میں جوبھی خاطی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔بریلی کے رکن اسمبلی راجیش کمار مشرا نے وزیر اعلی یوگی کوخط لکھا کہ لکھنؤ میں ڈی ایم او رایس پی معاملے کو دبانے اور ملزمین کوبچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اور ساتھ پولیس متاثرہ خاندان کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے یوگی جی سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایم او رایس پی کو فوری معطل کردینا چاہئے ۔

واضح رہے کہ لکھنؤ میں جمعہ کے دن گاڑی نہیں روکنے پر ایک پولیس افسر نے فون کی کمپنی ایپل کے منیجر وویک تیواری پر گولی چلائی جس سے وویک برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اس معاملہ میں ملزم پولیس عہدیدار پرشانت چودھری اور سندیپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں معطل کردیاگیا ہے ۔