لکشیا سین اور اشمیتا نے ٹاٹا اوپن سنگلز خطاب جیت لیا

ممبئی۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ابھرتی ہوئی شٹلر لکشیا سین نے آج اپنی گزشتہ ماہ ہوئی شکست کا بھرپور بدلہ لیا اور تھائی لینڈ کے کھلاڑی کن لاوٹ وٹیڈسرن کو ہراکر مین سنگلز ٹائٹل ٹاٹا اوپن انڈیا انٹرنیشنل چیلنجر کو اپنے نام کرلیا۔ سین نے تھائی کھلاڑی کو جو گزشتہ ماہ کینیڈا اوپن کے فاتح رہ چکے ہیں، کو نہایت ہی شاندار 21-10، 21-15 پوائنٹس پر 35 ویں منٹ میں ہراکر سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ ایک دوسرے میچ میں کوارٹر فائنل میں جیتی ہوئی کھلاڑی اشمیتا چالی پا نے آل انڈیا ویمنس سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے آٹھویں سیڈ کھلاڑی و روشالی گماڈی کو 21-13، 21-16 کو نصف گھنٹے میں شکست دے دی۔ اس سے قبل بائیں ہاتھ کے کھلاڑی اشمیتا نے ٹاپ سیڈ اسرائیلی کھلاڑی کینیا پولی کاریوا اور چوتھی سیڈ چنن چیدا جو چارو جو تھائی لینڈ کی کھلاڑی ہیں، مسلسل شکست سے دوچار کردیں۔