سرپور ٹاؤن 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت لکشمی پور کو جانے کیلئے ندی کو عبور کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلہ میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں لکشمی پور ندی پر پُل کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے بریج کے تعمیراتی کام بند پڑے ہوئے تھے لیکن 2 جون سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے لکشمی پور ندی پر بند پڑے کاموں کا دوبارہ آغاز کیا۔ اس موقع پر میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین لکشمی پور سرپنچ گورو داس، ٹی آر ایس قائدین ایم اے سلیم، ایس رمیش، سعید بن محمد، محمد بن سعید کے علاوہ متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہاکہ موسم بارش سے قبل پُل کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی مقامی عہدیداروں کو ہدایت کی۔ انھوں نے کہاکہ اس پُل کے تعمیراتی کو مکمل ہونے پر لکشمی پور گرام پنچایت کے عوام کو کافی سہولت ہوگی۔ خصوصاً بارش کے دنوں میں پُل کی تعمیر سے بہت سہولت ہوگی۔