حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل زون پولیس نے نامپلی کے علاقے لکشمی نگر میں کارڈن سرچ آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وشواپرساد کی زیرنگرانی 200 پولیس عملہ پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیموں نے صبح کی اولین ساعتوں میں لکشمی نگر علاقے میں گھر گھر تلاشی مہم کے تحت 400 مکانات کی تلاشی لی اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران دستاویزات کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں 65 موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی ۔ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران آدھار کارڈ کے ذریعہ لکشمی نگر کے ساکن افراد کی تلاشی لی ۔