لڑکی کے مسئلہ پر طلباء میں ٹکراؤ، سینئر نے جونیر کا قتل کردیا

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : لڑکی کے مسئلہ پر کالج میں سینئیر جونیر میں ٹکراؤ ، جونیر کے قتل کا سبب بن گیا ۔ سلطان بازار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی کے مسئلہ پر جونیرس اور سینئیرس میں دو ہفتوں سے ٹکراؤ جاری تھا اور آج سینئر کے حملہ میں جونیر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ ہرش وردھن جو رام کوٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پرگتی کالج میں ڈگری سال دوم کا طالب علم تھا ۔ وہ آج اس کالج میں فائنل کے طالب علم ستیش ساکن ضیاگوڑہ اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ حملہ میں فوت ہوگیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں سے ہرش وردھن اور ستیش میں ایک لڑکی کے تعلق سے تناؤ چل رہا تھا ۔ پولیس سلطان بازار مصروف تحقیقات ہے ۔۔