حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ جوبلی ہلز میں بدنام زمانہ روڈی شیٹر نے کم عمر لڑکی کے مکان میں داخل ہوکر اس کے رشتہ داروں کو مار پیٹ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈی شیٹر لکشمن دسویں جماعت کی طالبہ کو مسلسل ہراساں کررہا تھا اور کل رات دیر گئے وہ لڑکی کے مکان میں حالت نشہ میں جبراً داخل ہوگیا اور لڑکی کی ماں اور اس کے بھائی کو مارپیٹ کی۔ اس ہنگامہ آرائی کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور لڑکی وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور بعد ازاں پولیس آؤٹ پوسٹ پہنچ کر پولیس کو آگاہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈی شیٹر لکشمن کے خلاف پولیس اسٹیشن جوبلی ہلز میں 14 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور دو مرتبہ اس پر پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا۔ پولیس کو روڈی شیٹر لکشمن کی تلاش ہے۔