لڑکی کی پیدائش پر برہم شوہر نے بیوی کو واٹس اپ سے طلاق دیدیا

حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹولی چوکی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں لڑکی پیدا ہونے پر برہم شوہر نے بیوی کو واٹس ایپ کالنگ کے ذریعہ طلاق دیدیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد مزمل شریف ساکن ایم ڈی لائنس ٹولی چوکی جو ایک خانگی اسکول کا پرنسپل ہے /6 جنوری 2017 ء کو سمیہ بانو سے شادی کی تھی ۔ کچھ دنوں بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے جس کے نتیجہ میں مزمل شریف مبینہ طور پر اپنی بیوی کو ہراساں کیا کرتا تھا اور لڑکی پیدا ہونے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے سمیہ کو طلاق دیدیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیہ نے سی سی ایس پولیس سے ایک شکایت درج کروائی ہے جبکہ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر لاعلمی کا اظہار کیا ۔