لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بھیجنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد یکم / اگست ( پی ٹی آئی ) اُپل میں ایک بڑے بیرونی ادارے سے وابستہ ملازم کو آج گرفتار کرلیا گیا جس نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے علاوہ دھمکی آمیز پیغامات بھیجا تھا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ کرن کٹورو جو پہلے سے شادی شدہ ہے اپنے ایک دوست کے توسط سے گذشتہ سال ڈسمبر میں اس لڑکی سے ملاقات کی تھی اور دونوں میں دوستی ہوگئی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس جی پالا راجو نے کہا کہ کرن پہلے سے شادی شدہ ہونے کے باوجود اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا چنانچہ اس نے اپنی پہلی بیوی اور بیٹے کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی کیلئے اس لڑکی سے اصرار کر رہا تھا لیکن لڑکی کے انکار پر اس نے لڑکی کو بدنام کرنے کی کوشش کے طور پر قابل اعتراض تصاویر موبائیل اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا ۔ موبائیل فون کے ذریعہ کرن نے لڑکی کی بہن کو بھی اس ( لڑکی ) قابل اعتراض تصاویر بھیجا تھا ۔ موصولہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اس شخص کے خلاف شادی کے بہانے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔