لڑکی کی عریاں تصاویر روانہ کرنے پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) فیس بک کے ذریعہ پہچان اور دوستی اور پھر عریاں تصاویر اور قابل اعتراض پیامات روانہ کرنا ایک شخص کیلئے مہنگا ثابت ہوگیا۔ جس کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راج شیکھر نامی شخص جو فیس بک پر متحرک رہتا تھا اس کی دوستی ایک لڑکی سے ہوگئی تھی اور دوستی کے بعد اس نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے عریاں تصاویر ، فحش پیامات اور ناقابل بیان الفاظ روانہ کرنے لگا۔ لڑکی اس کی حرکتوں سے تنگ آگئی اور اس نے شی ٹیم فیس بک صفحہ پر اپنی شکایت درج کروائی۔ سائبر کرائم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راج شیکھر کو گرفتار کرلیا۔