اوٹکور۔11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے کمسن لڑکیوں کیلئے ایک نفع بخش اسکیم ’’ بیٹی بچاؤ ‘ بیٹی پڑھاؤ‘‘ چلائی جارہی ہے ‘ تاکہ لڑکیوں کو سماج میں ایک بہتر مقام حاصل ہوسکے ۔ اوٹکور منڈل سب پوسٹ مسٹر سرینواس اور رام چندر ریڈی نے نامہ نگار ’’سیاست‘‘ منظور احمد گنتہ کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلاحی اسکیم کے تحت لڑکی کی مالی امداد بہتر طریقہ سے ہوسکے گی جسکی تفصیل یہ ہیکہ 10سال سے کم عمر لڑکی کا کھاتہ پوسٹ آفس میں کھولا جائے ۔ جس میں ہر ماہ ایک ہزار روپئے 14 سال کی عمر تک جمع کئے جائیں جس کے نتیجہ میں 18سال کی مدت ہونے پر لڑکی کو 6لاکھ 40ہزار روپئے کا لون دیا جائے گا اور جمع شدہ رقم کو شادی کے موقع پر حکومت کے پلان کے تحت لوٹایا جائے گا ۔ نیز RPLI اسکیم کے تحت 19تا 55سال عمر والے افراد کو سالانہ 10ہزار روپئے تا 3لاکھ روپئے پوسٹ آفس میں جمع کرنا ہوگا جس کے نتیجہ میں 5لاکھ روپئے 55سال عم رکی تکمیل پر محکمہ ڈاک کی جانب سے دیئے جائیں گے ۔ 21جنوری 2015ء سے آغاز ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ شہر اوٹکور منڈل کے مختلف مواصعات میں بیٹی بچاؤ ‘ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے متعلق شعور بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ۔ اس ماہ مارچ کے ختم تک اپنا نام درج کروالیں ۔ آخری تاریخ 31مارچ تک ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سب پوسٹ ماسٹر سرینواس سیل نمبر 9440363994 ‘ 7396435128 پر ربط پیدا کریں ۔