لڑکی کیساتھ چھیڑ چھاڑ پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) نوجوان لڑکی سے چھیڑ چھاڑ اور اس کا راستہ روکنا ایک نوجوان کیلئے مہنگا ثابت ہوگیا۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر مقامی عوام نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس نوجوان کو پکڑ لیا اور بنجارہ ہلز پولیس کے حوالہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ لڑکی روڈ نمبر 1 پر واقع ریسٹورنٹ میں کام کرتی ہے۔ وہ ہمیشہ کی طرح رات ساڑھے دس بجے اپنے گھر نندی نگر جارہی تھی، لڑکی کینسر ہاسپٹل کے قریب سے آٹو سے اُتری اور پیدل اپنے گھر جارہی تھی کہ ایس کے مولا علی نامی نوجوان نے اس کا راستہ روکا اور چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق نور نگر کا ساکن مولا علی گزشتہ چند روز سے اسے پریشان کررہا تھا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس نوجوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔