لڑکی کو خودکشی پر آمادہ کرنے والے ملزم کو سزاء

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) نامپلی کریمینل کورٹ کے تیسرے ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے لڑکی کو خودکشی پر آمادہ کرنے والے ملزم کو ایک سال کی سزا سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جی سنتوش کمار متوطن ضلع نلگنڈہ نے اولڈ ملک پیٹ کی ساکن پی پرشانتی سے شادی کرنے کے بہانے سے اس سے محبت کا ڈھونگ رچا یا اور بعد ازاں شادی سے انکار کردیا ۔ سنتوش کمار کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ پراشانتی نے سال 2012 میں خودکشی کرلی تھی اور سنتوش کمار کے خلاف لڑکی کا باپ پی ناگیشور راؤ نے چادر گھاٹ پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ سب انسپکٹر چادرگھاٹ پی پرشورام نے اس کیس کی تحقیقات کی تھی اور اس کیس کے سماعت کے بعد تیسرے میٹرو پولیٹن سیشن جج نے ملزم کو ایک سال کی سزا اور ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔