حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کا اغواء کرکے اس کی عصمت ریزی کرنے والے ایک آٹو ڈرائیور کو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوا ساکن نوانرمان نگر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اسی علاقے کی آٹھویں جماعت کی طالبہ جس کی عمر 14 سال بتائی جاتی ہے کا اغواء کرکے اسے کھمم منتقل کیا جہاں پر اس نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔ لڑکی کی والدین کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے نربھئے ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا اور آج شیوا کو گرفتار کرلیا ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔