دو ڈاکٹرس اور ڈیاگناسٹک سنٹر کا مالک گرفتار
حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے لڑکی بچاؤ مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو ڈاکٹروں اور ایک ڈیاگناسٹک سنٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا جو حمل میں جنس کی شناخت کی غیر قانونی طور پر جانچ کررہے تھے۔شی ٹیم راچہ کنڈہ نے جو کمشنریٹ حدود میں جنسی جانچ کی مہم چلارہی ہے نے ایک خفیہ آپریشن کرتے ہوئے دو ڈاکٹرس اور ایک ڈیاگناسٹک سنٹر کے مالک کو گرفتارکرلیا۔ چوٹ اپل پولیس حدود میں واقع پرشانتی ہاسپٹل میں خفیہ آپریشن کیا گیا۔ شی ٹیم کے ہمراہ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ پولیس نے اس ہاسپٹل پر دھاوا کرتے ہوئے ڈاکٹر پرشانتی اور ڈاکٹر سریدھر کے علاوہ نیو میڈوین ڈیاگناسٹک سنٹر کے مالک دتیا کو گرفتار کرلیا۔