لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /25 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر لڑکی کو ہراساں کرنے اور اس کی کی تصاویر کو سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ پر پیش کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 24 سالہ پی ہریش کو گرفتار کرلیا جو ضلع نیلور کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ ہریش ایک لڑکی کو جو سابق میں اس کی ساتھی تھی شادی کرنے کیلئے ہراساں کر رہا تھا ۔ متاثرہ لڑکی حیدرآباد کے امیرپیٹ علاقہ میں واقع ایک خانگی انسٹی ٹیوٹ میں ملازمت کیلئے تربیت حاصل کرنے آئی تھی ۔ اس دوران ہریش کی اس سے پہچان ہوئی اور دونوں میں دوستی بن گئی چند روز بعد دونوں میں نااتفاقی پیدا ہوگئی اور دوریاں اختیار کرلی تاہم اس دوران ہریش نے متاثرہ لڑکی کا فیس بک اکاونٹ اور جی میل اکاونٹ کا پاس ورڈ ہیک کرلیا اور لڑکی کو قابل اعتراض پیامات دیکر اس کی تصاویر کو سوشیل میڈیا پر پیش کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ لڑکی کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔
کانکریٹ مشین سے زخمی مزدور کی موت
حیدرآباد /25 جنوری ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص کنکریٹ مشین کی زدمیں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ نرہری جو پیشہ سے مزدور تھا۔ ایس وی ایس پراجکٹس میں کام کرتا تھا اور اسی مقام پر رہتا تھا ۔ جو مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل مشین کے قریب کام میں مصروف تھا کہ مشین اچانک آن کردی گئی جس کے سبب یہ شخص مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔