لڑکیوں کو جھانسہ دینے پر دلال کی پٹائی

کاماریڈی ۔ 19؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لڑکیوں کو فروخت کرنے کے الزام میں خواتین نے ہائوزنگ بورڈ سے تعلق رکھنے والے کیشو راجو کو بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب ہائوزنگ بورڈ سے تعلق رکھنے والے سہیل، انجنیا، وکرم نے ہریجن واڑہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو قرض دلانے کے بہانے حیدرآباد لے جاکر فروخت کردیا اور یہاں سے نکل کر چلے گئے ۔ بعدازاں لڑکی کو حاصل کرنے والے افراد نے اس لڑکی کو جنسی خواہشات کی تکمیل کرنے کیلئے کہا گیا تو انکار پر فروختگی کے بارے میں بتایا گیا۔

جس پر یہ لڑکی نے یہاں سے نکل کر گھر پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور افراد خاندان کو سارا معاملہ بتانے پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ہائوزنگ بورڈ پہنچ کرانجنیا کو بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا۔ گذشتہ تین ماہ سے غریب بھولی بھالی لڑکیوں کو قرض دلانے ور دیگر کام مہیا کرانے کا لالچ دلاتے ہوئے حیدرآباد لے جاتے ہوئے قحبہ گری پر مجبور کررہے ہیں اور 10تا 15 لڑکیاں ان کا شکار ہوئی ہیں۔ اس بارے میں پولیس سرکل انسپکٹر کاماریڈی ٹائون کرشنا سے دریافت کرنے پر بتایا کہ پولیس انجنیاکو تحویل میں لے لیا ہے سہیل اور وکرم لاپتہ ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ہی حقائق منظر عام پر آئیں گے۔ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے۔