لڑکیوں کا استحصال کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ

شادی کے نام دھوکہ دہی کا شاخسانہ ، منچال پولیس میں شکایت
حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر لڑکیوں کا استحصال کرنے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف بالاخر شکایت درج کرلی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع رنگاریڈی کے منچال پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل ہری چرن تیجا کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ کانسٹیبل تقریباً گیارہ لڑکیوں کو دھوکہ دینے کے بعد ایک دوسری لڑکی سے شادی کی تیاری کرچکا تھا کہ ایک محبوبہ نے اس کے خلاف شکایت درج کردی ہے ۔ پولیس نے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہری چرن تیجا چوتھے بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل بتایا گیا ہے ۔ جس کا سال 2009 کے بیاچ سے تعلق ہے ۔ اس پولیس کانسٹیبل پر الزام ہے کہ اس نے شادی کے نام پر گیارہ لڑکیوں کو دھوکہ دیا اور اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنی وردی کا اثر دیکھاکر فلمی انداز میں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھانسا تھا ۔ پولیس منچال مصروف تحقیقات ہے ۔