حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) ٹرینوں میں سرقے کی واردات انجام دینے والی چار رکنی بین ریاستی سارقین کی ٹولی کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہریانہ کے ضلع ہسار سے تعلق رکھنے والے چار افراد سندر کمار اور اُس کے تین ساتھیوں کو ریلوے پروٹیکشن فورس نے گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے تین کیلو مسروقہ طلائی زیورات جن کی مالیت ایک کروڑ بتائی جاتی ہے، برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار سارقین حیدرآباد اور بنگلور میں 17 سرقے کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور وہ ٹرین پاسنجرس کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات کا سرقہ کررہے تھے۔