لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ پر کئی منچلے نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کے شی ٹیم شعبہ نے 88 منچلے افراد بشمول کمسن لڑکوں کو حراست میں لے لیا جو کھلے عام بلکہ تنہائی میں سیل فون، انٹرنیٹ پیامات کے ذریعہ لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں اور پریشان کررہے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 4 ہفتوں کے درمیان پولیس نے 37 مقدمات درج کرتے ہوئے کل 38 منچلے افراد کے خلاف کارروائی انجام دی۔ ان مقدمات میں 21 معمولی جبکہ 16 شکایتوں پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق 38 افراد میں 3 کمسن لڑکے پائے جاتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد میں جگت گیری گٹہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا شخص 26 سالہ بی کرن کورٹ کا ملازم بتایا گیا۔