کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے چونڈی گرام پنچایت میں لڑائی جھگڑے کے دوران دو شخص شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب رمیش اور ونست نامی شخص شام کے اوقات امبیڈکر مجسمہ کے قریب بات چیت کرتے بیٹھے تھے کہ اچانک مستقر گاؤں کے دو افراد آپسی دو شخص کے تعلق سے امبیڈکر مجسمہ پر پہونچ کر بات چیت کرتے ہیوئے گالی گلوج شروع کردی اور تکرار کرنے لگے ۔ اسی اثناء میں دونوں افراد نے رمیش اور وسنت کو لکڑی سے بے رحمی سے زدوکوب کرنے پر دونوں کے سرپر گہری چوٹ لگنے سے خون جاری ہوگیا اور وہ بے ہوش ہوگئے ۔ بعد ازاں گاؤں والوں نے شدید زخمی حالت میں دونوں کو بھینسہ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ۔ فون پر اطلاع پاکر کوبیر ASI بابو نے دواخانہ پہونچکر تفصیلات کا جائزہ لیکرایک کیس درج کرلیا ۔