لپ اسٹک میک اپ کا اہم ترین حصہ ہے اور اگر آپ نے ایک بہت خوبصورت لباس اور نہایت نفیس آئی میک اپ کے ساتھ لپ اسٹک کا کوئی غلط شیڈ استعمال کرلیا تو آپ کا سارا لُک خراب ہوجائے گا۔
اس لئے لپ اسٹک کا کلر ہمیشہ دیکھ بھال کر استعمال کریں۔ پرپل اور ڈیپ پرپل رنگ کے کپڑوں کے ساتھ پنک لپ اسٹک کے تمام شیڈس اچھے لگتے ہیں۔ مثلاً پنک ہاٹ رنگ کی لپ اسٹک اور گلوس دونوں لگائے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح باٹل گرین ڈریس کے ساتھ یچ رنگ کی لپ اسٹک اور گلوس دونوں ہی بہت خوبصورت لگتے ہیں۔ اگرچہ میک اپ میں ڈارک اور ریڈلپ اسٹک کا فیشن اپنے عروج پر ہے مگر نوجوان لڑکیاں خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی جانے والی بچیوں کو اپنی عمر کے مطابق لائٹ رنگوں کے گلوس ہی استعمال کرنے چاہئیں۔