ظہیرآباد۔24فبروری ( ذریعہ ای میل) جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ کے بموجب لٹریری فورم ظہیرآباد کے زیراہتمام 27فبروری ہفتہ کی شام فورم کا پانچواں ماہانہ مشاعرہ ہوٹل رائل باورچی کی بالائی منزل لب سڑک ظہیرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ دکن کے ممتازطنز و مزاح کے شاعر جناب وحید پاشاہ قادری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب سعد اللہ خان سبیل جنرل سکریٹری لٹریری فورم ظہیرآباد نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب فیاض علی سکندر سداشیوپیٹ ‘ جناب لطیف آرزو کوہیر ‘ جناب منیر ساغر‘ جناب سعد اللہ خان سبیل ‘ جناب شکیل ظہیرآبادی ‘ ڈاکٹر نوید عبدالجلیل ‘ جناب شفیع الدین شفیع ‘ حافظ نظام الدین عازم ‘ فیض عباسی و دیگر اپنا کلام پیش کریں گے ۔ اہل ذوق خواتین و حضرات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔