لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے مشاعرہ کا انعقاد

حیدرآباد۔ 12 مارچ (پریس نوٹ) لٹریری اینڈ کلچرل فورم حیدرآباد کی جانب سے تلگو یونیورسٹی آڈیٹوریم نامپلی میں یوم خواتین کے ضمن میں ایک کل ہند مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ مزاحیہ مشاعرہ کی صدارت جناب محمد قمرالدین نے کی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر مسعود احمد، پروفیسر آنند راج ورما، جناب سلیم نواب، عبدالمقیت چندا، جناب ایس کے افضل الدین اور جناب خالدداد خان این آر آئی نے شرکت کی۔ مشاعرہ کا آغاز ڈاکٹر جاوید کمال کی دعا سے ہوا اور چچا پالموری نے نعت شریف پیش کی۔ شعری دور کا آغاز شاعرہ ممتاز بیگم کے مزاحیہ کلام سے ہوا۔ اس کے علاوہ کھٹ پھٹ بھینسوی، عطا حیدرآبادی، سریش جین، ہنس مکھ حیدرآبادی، لطیف الدین لطیف، معین امر بمبو ، وحید پاشاہ قادری، شاہد عدیلی اور چچا پالموری نے اپنے طنز و مزاح سے بھرپور کلام سے محفل کو قہقہہ زار بنادیا۔ ناظم مشاعرہ ڈاکٹر جاوید کمال نے اپنے پرلطف انداز اور لطیفوں کے ذریعہ بہترین نظامت کی۔ ابتداء میں معتمد لٹریری اینڈ کلچرل فورم یوسف علی بابا، شرکاء، مشاعرہ اور مہمانوں کا خیرمقدم اور اختتام پر ہدیہ تشکر ادا کیا۔