حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص کو لو لگنے کے سبب موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ سی ایچ سومیش جو لکشمی نگر بلارم میں رہتا تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے کام کے دوران گرمی کی شدید لو لگنے سے وہ بے ہوش ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔