حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) دھوپ کی لو لگنے سے ایک شخص ایل بی نگر میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ کے شیام ساکن وجئے پوری کالونی ایل بی نگر کا تعلق ضلع پرکاشم سے تھا اور وہ اچانک علیل ہوگیا اور اپنے مکان میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کے شیام شدید دھوپ سے متاثر ہوگیا تھا اور لو لگنے کے سبب وہ فوت ہوگیا ۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
شوہر کی گاڑی سے ٹکر ، بیوی کی موت
حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) شوہر کی گاڑی کے نیچے آکر بیوی ہلاک ہوگئی ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے بموجب 28 سالہ بی ممتا جو سریش کی بیوی تھی جو ڈی سی ایم ویان چلاتا تھا ۔ میاں بیوی منہدم شدہ مکانات کے ملبہ کو منتقل کرنے کا کام کیا کرتے تھے اور آج صبح اڈہ گٹہ علاقہ میں سریش نے ملبہ اٹھانے کے بعد اپنی گاڑی عقبی سمت موڑ رہا تھا کہ ممتا اچانک اس کی گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس لالہ گوڑہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔