لویا کی موت دل کے دورے سے نہیں ہوئی۔ بھوشن۔ سپریم کورٹ کے وکیل نے کیا ڈانڈے اسپتال کا دورہ

ناگپور۔ہفتہ کے روز سماجی جہدکار و سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے مبینہ طور پر کہاکہ سابق سی بی ائی جج برج موہن لویا کی موت پولیس کے دعوؤں کے مطابق دل کے دورے سے نہیں ہوئی ہے۔

ناگپور کے ڈاکٹر امبیڈکر لا ء کالج میں منعقدہ ای تقریب کے دوران اپنے لکچر میں مسٹر بھوشن نے کہاکہ’’ وہاں پر موثر شواہد اس بات کو ثابت کرنے کے لئے موجود ہیں کہ جج لویا کی موت دل کے دورے سے نہیں ہوئی ہے۔

میں نہیں کہتا کہ یہ قتل ہے مگر ایسا ہوسکتا ہے‘‘۔ حلف نامہ داخل نہیں کیاگیا اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ممبئی ہائی کورٹ کے دو ججوں نے اس ضمن میں اپنا بیان تو دیا ہے اور پرشانت بھوشن کا دعوی ہے کہ کوئی بھی جج اپنا بیان پر حلف نامہ کے بغیر نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہاکہ’’ جج محض سینے درد کی شکایت پر ان کی موت کا سبب دل کا دورہ قرارنہیں دے سکتے‘‘