ممبئی ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک شخص سے ان کی ملاقات ہوئی جو یہ سمجھتا تھا کہ وہ ( بھگوت ) کوئی خوفزدہ کرنے والی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آر ایس ایس سے واقف نہیں وہ ہمارے بارے میں الگ رائے قائم کرلیتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل وہ کسی کے مکان میں قیام کئے ہوئے تھے ۔ پڑوسی وہاں جمع ہوگئے اوران میں سے ایک نے کہا کہ ہمارا یہ خیال تھا کہ آپ ایک ڈراونی شخص ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ سب کے ساتھ گھل مل گئے ہیں ۔ جب بھگوت نے اس شخص سے پوچھا کہ تمہیں یہ بات کس نے کہی ۔ اس شخص نے جواب دیا میڈیا سے یہی تاثر ملتا ہے ۔۔