لوگوں کو چاہئے کہ وہ گرل فرینڈ ‘ بوائے فرینڈ بنانے بند کریں۔ بی جے پی رکن اسمبلی

گونا/مدھیہ پردیش۔اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے اپنی تجویز میں کیاکہاکہ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ لڑکے لڑکیو ں سے دوستے کرنا بند کریں اور لڑکیاں لڑکوں سے دوستے کے عمل کو ختم کریں۔

گونا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی پی ایل شاکھیا نے کہاکہ’’ ہمارے ملک میں عورتیں چار وقت عبادت کرتی ہیں‘ اس لئے میں اس بات کو ماننے کے لئے قطعی تیار نہیں ہوں کہ انہیں اذیت دی جاتی ہے۔مذکورہ ڈاٹا خود اس بات کی وضاحت کررہا ہے۔

مغربی تہذیب کو دور کرنا ہوگا۔ نہ تو گرل فرینڈ او رنا ہی بوائے فرینڈکو منظوری دی جانی چاہئے‘‘۔

مذکورہ رکن اسمبلی پچھلے سال اس وقت سرخیوں میں ائے تھے جب انہوں نے ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو محض اس لئے ’’ غیر وطنی‘ قراردیا تھا کیونکہ دونوں نے اٹلی میں شادی کی رسم انجام دی تھی۔