نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج بیان دیا ہے کہ لوک پال کمیٹی اراکین میں ممتاز شخصیتوں کی شمولیت کے لیے وزیراعظم کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 2013ء میں مرکز میں رشوت ستانی کو قابو کرنے کے لیے لوک پال ایکٹ اور ریاستوں کے لیے لوک ایوکت ایکٹ پاس کیا گیا تھا۔ جن کا مقصد عوامی شعبہ کے ملازمین میں رشوت کا خاتمہ تھا۔ لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سہ ارکانی کمیٹی جس کا اجلاس اپریل 10 اور جولائی 19 کو ہوا رتھا۔ اراکین کے تقرر پر غور و خوص کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر جمہوریہ گوئند رام نجاتھ نے 10 اپریل کو سابقہ اٹارنی جنرل آف انڈیا مکل روہتگی کو سینئر ایڈوکیٹ پی پی رائو کی جگہ نامزد کیا جن کا انتقال ہوچکا ہے۔
مارن برادران کی سی بی آئی کی طرف سے برات کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ
چنائی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی کے فیصلہ کو جس میں سابقہ وزیر دیاندھی مارن اور ان کے ساتھیوں کو غیر قانونی ٹیلیفون ایکسچینج قائم کرنے کے الزام سے بری کردیا تھا، کالعدم قرار دیا۔دیاندھی مارن نے اپنے بھائی کے سن ٹی وی چینل کو فائدہ پہنچانے کے لیے غیر قانونی ٹیلیفون ایکسچینج قائم کیے تھے۔ سی بی آئی کے فیصلہ کے خلاف آج جسٹس جی جئے نیدرا نے اسپیشل کورٹ کو حکم جاری کیا کہ مارن بارادران کے خلاف چارج شیٹ تیار کی جائے اور ہائی کورٹ کی کاپی وصول ہونے کے ایک سال کے اندر یہ عمل مکمل ہوجانا چاہئے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا تھا جب یو پی اے حلیف ایم کروناندھی کے پوتے دیاندھی مرکز میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اطلاعات تھے۔