لوک پال کے بجٹ میں تین گنا اضافہ

نئی دہلی ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سات کروڑ روپئے سے زیادہ رقم مخالف کرپشن ادارہ لوک پال کے اخراجات کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ جاریہ مالی سال میں مختص کی ہوئی یہ رقم ماضی میں مختص کی ہوئی رقم کی تین گناہے ۔آئندہ مالی سال کیلئے انتظامیہ اور تعمیرات سے متعلق اخراجات کیلئے لوک پال کو 7.18کرور روپئے دیئے گئے ہیں ۔ وزارت پرسونل کے مطالبات زر کے بموجب علامتی طور پر دو کروڑ روپئے لوک پال کیلئے مالی سال 2014-15ء کیلئے دیئے جارہے ہیں تاکہ مرکز میں لوک پال اور ریاستوں میں لوک آیوکت قائم کیا جاسکے ۔

مرکزی بجٹ پر نتیش کی تنقید
پاسوان کا معذرت خواہی کا مطالبہ
پٹنہ ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے بجٹ میں بہار کے لئے کئی ترغیبات کی پیشکش کی ہے ۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے چیف منسٹر نتیش کمار سے وزیراعظم پر ان کی تنقید کیلئے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایمس جیسے ایک دواخانہ کی تعمیر کا اعلان ‘ آندھراپردیش کے خطوط پر خصوصی پیکیج‘مرکزی بجٹ میں بہار کیلئے خصوصی ترغیبات کا ثبوت ہیں جس کی ہر ایک کو ستائش کرنی چاہیئے ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ستائش کے بجائے نتیش کمار نے تنقید کی ہے ۔