نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکز نے آج سپریم کورٹ کی اس ہدایت سے اتفاق کرلیا کہ لوک پال کے انتخاب کے بارے میں حساس مسائل کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور کہا کہ وہ اس کارروائی کو آگے بڑھانے سے قبل قواعد میں قطعی ترمیمات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فقرہ (1) کے قاعدہ 10 اور قاعدہ 10(4)کے بارے میں سالیسٹر جنرل ( موہن پرسارن) نے تجویز پیش کی تھی کہ اس مسئلہ کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور قواعد میں آخری لمحہ کی ترمیم کرنے کے بعد ہی اس مسئلہ پر مزید کارروائی کی جائے ۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا کی زیر صدارت ایک بنچ نے اپنے قطعی حکمنامہ میں مرکز کو اس مسئلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی۔