پارلیمنٹ کے جاریہ اجلاس میں بل پیش کرنے کے امکانات موہوم
نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک پارلیمانی کمیٹی لوک پال ترمیمی بل کا جائزہ لے رہی ہے توقع ہیکہ جون کے اواخر تک قطعی رپورٹ پیش کردی جائے گی کمیٹی کے سربراہ اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ای ایم سدرشن ناچی اپن نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ انسداد رشوت ستانی قانون میں ترمیم کی تجویز پر یہ کمیٹی انفرادی اور شہری تنظیموں کے نقطہ نظر کی سماعت کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 اپریل کو پیانل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہری سماج اور دیگر افراد کی رائے معلوم کی گئی اور اس خصوصی میں مزید اجلاس طلب کئے جائیں گے جبکہ سرکاری عملہ ‘عوامی شکایات ‘قانون و عدلیہ پر پارلیمیانی قائمہ کمیٹی سے متعلقہ محکمہ جات نے لوک پال ‘لوک ایوکت اور دیگر قانون (ترمیم) بل 2014 کا جائزہ لیا ۔ یہ بل گدشتہ سال 8 ڈسمبر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا ۔ مسودہ بل کا جائزہ لیکر 25 مارچ تک رپورٹ دینے کیلئے کمیٹی سے رجوع کیا گیا تھا تاہم مقررہ مدت میں یہ رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی جبکہ صدر نشین راجیہ سے مفوضہ کام کی تکمیل کیلئے مزید وقت طلب کیا گیا ہے اب یہ واصح ہوگیا ہیکہ لوک پال قانون سازی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے ہفتہ میں غور و خوص نہیں کیا جائے گا جس کا آغاز آج ہوا ہے اور 8 مئی کو اختتام پذیر ہوگا ۔ قبل ازیں کمیٹی نے کرپشن مخالف بل میں تبدیلی پر سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن اور سنٹرل ویجلنس کمیشن کے نقطہ نظر کی سماعت کرلی ہے ۔ عوامی زندگی سے وابستہ افراد کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے لوک پال اور لوک ایوکت ایکٹ مرکزی لوک پال اور ریاستوں میں لوک ایوکت کے قیام کا اختیار دیتا ہے۔