لوک پال بل پر تعطل برقرار‘فریقین کے ایک دوسر ے پر الزامات

اصل مقصد فوت ‘حکومت کے رویہ سے انتہائی مایوسی ہوئی: پرشانت بھوشن۔ اہم تجاویز کو مسودہ میں شامل کرنے کا دعوی: کپل سبل
نئی دہلی ۔ 21 ۔ جون (یو این آئی) لوک پال بل کیلئے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے حکومت نے پارلیمنٹ کا مانسون سیشن یکم اگست کو منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہی۔ یہ سیشن وسط جولائی میں شروع ہونے کا امکان تھا لیکن لوک پال بل پر جاری اختلافات کے پیش نظر سیشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہی۔ وزیر پارلیمانی امور پون کمار بنسل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹانڈنگ کمیٹی صدر جمہوریہ سے یکم اگست سے مانسون سیشن منعقد کرنے کی سفارش کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سیشن کے دوران اپنے وعدہ کے مطابق لوک پال بل پیش کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہی‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بل کی بیحد فکر ہے اور وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے بل کی منظوری یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این ڈی اے کنوینر شرد یادو نے پہلے ہی خبردار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن ہنگامہ خیز ہوگا کیونکہ کرپشن کا مسئلہ اٹھایا جانے والا ہی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہی۔ لوک پال پیانل کا قطعی اجلاس آج اختلافات کے ساتھ ختم ہوا۔ سیول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا کہ وہ حکومت کے نقطہ نظر سے کافی مایوس ہیں۔ ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے ایک گھنٹہ طویل اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آج ہم نے لوک پال بل کے حکومت کے قطعی مسودہ کا مشاہدہ کیا اور انہیں یہ جان کر بیحد دکھ ہوا کہ حکومت کس طرح کے لوک پال کا ذہن رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہم مسائل بشمول وزیراعظم کو لوک پال کے دائرہ کار میں شامل کئے جانے کو جوں کا توں رکھا گیا ۔ آج کے اجلاس میں فریقین نے اپنے مسودوں کا تبادلہ کیا۔ مسٹر شانتی بھوشن نے دعوی کیا کہ حکومت لوک پال کو صرف ایک علامتی ادارہ بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوک پال کا تقرر سیاسی زیر اثر کمیٹی کرے گی اس کے علاوہ ارکان میں اکثریت سیاسی نمائندوں کی ہوگی۔ اس طرح کرپشن کے خلاف ایک جامع آزادانہ و بااختیار ادارہ کا بنیادی تصور ہی فوت ہوگیا ہی۔ لوک پال کے ذریعہ تحقیقات کے حوالہ سے سیول سوسائٹی نے یہ دلیل پیش کی ہے کہ اگر حکومت اسے اپنے کنٹرول رکھے تو ایک تا دو ماہ کے اندر لوک پال مشنری پر مقدمات کا بوجھ عائد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مسودہ کے مطابق کرپشن فوجداری جرم اور ایف آئی آر درج کرنے سے قبل لوک پال کو ملزم کے دعوی کی سماعت کرنی ہوگی ۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ اگر یہ کس طرح ہوگا۔ آر ٹی آئی کارکن اروند کجریوال نے جو اس پیانل کے رکن ہیں‘کہا کہ حکومت کے مسودہ کے مطابق لوک پال پر مقدمات کا بوجھ عائد کردیا جائے گا اور اندرون دو ماہ یہ ادارہ ناکارہ ہوکر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر موضوعات پر بھی اختلافات برقرار ہی۔ وزیر فروغ انسانی وسائل کپل سبل نے ایک گھنٹہ طویل اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بعض نکات پر جو عدم اتفاق تھا ‘ اس پر اتفاق ہوا ہے لیکن چھ نکات پر اختلافات برقرار ہی۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین نے جو مسودہ کا تبادلہ کیا ہے وہ جولائی میں کل جماعتی اجلاس کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کئے جائیں گی۔ بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو بھی قطعی مسودہ میں شامل کرتے ہوئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔ کابینہ دونوں یا قطعی مسودہ پارلیمنٹ م یں پیش کرے گی۔ انہوں نے ایک طاقتور لوک پال بل پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیش کرنے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ کپل سبل نے بتایا کہ ہم نے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ایک طاقتور لوک پال بل پیش کیا جائے گا اور ہم اس کے پابند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کا اجلاس خوشگوار انداز میں منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں مباحث نہیں بلکہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون ویرپا موئیلی نے کہا کہ حکومت نے جن لوک پال نمائندوں کی تجاویز کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنے مسودہ میں 40 کے منجملہ 34 تجاویز کو اصولی طور پر قبول کیا ہے جو انا ہزارے کی ٹیم نے پیش کی تھیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے موئیلی نے پیانل کے دیگر ساتھی کپل سبل اور سلمان خورشید کے ہمراہ لوک پال بل مسودہ کے اہم خد و خال کی صراحت کیں