لوک عدالت کا انعقاد

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔16فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر کے پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی بابو نے بتایا کہ کوبیر پولیس اسٹیشن کے تحت مختلف مواضعات کے مقدمات کو فرسٹ کلاس میجسٹریٹ کے روبرو تصفیہ کیلئے پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں دونوں فریقین کی موجودگی میں مجسٹریٹ بھینسہ کے منعقدہ لوک عدالت کے اجلاس میں کوبیر منڈل کے مختلف مقدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے باعزت رہائی کا تصفیہ کیا گیا ۔ اس موقع پر کوبیر میں انسپکٹر کے علاوہ دیگر پولیس اہلکار موجود تھے ۔