لوک عدالت میں بودھن کے 900 مقدمات کی یکسوئی

بودھن 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہفتہ کے روز بودھن کے احاطہ عدالت میں میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس عدالت میں جملہ 900 مقدمات کے تصفیہ کئے گئے جن میں 858 کرمنل سڑک حادثات کے آٹھ بینک قرضہ جات کے نو جہیز ہراسانی کے چھ محکمہ نشہ بندی و آبکاری کے تین مقدمات شامل ہے ۔ اس موقع پر ساتویں اڈیشنل کورٹ کے معزز جج گوردھن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے اپنے مقدمات کییکسوئی کیلئے عدالت کے چکر کاٹنے والے شہریوں کو ذہنی تناو سے محفوظ رکھنے اور فریقین کو آپسی مسائل پر پھر ایک مرتبہ غور کریت ہوئے عدالت کے چکر سے بچانے لوک عدالتوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ہفتہ کے روز گوردھن ریڈی ،مہیش ناتھ ،سوجنیا ،بھارت ناگیش پرمشتمل چار رکنی پنچس پر مقدمات کی سنوائی کی گئی اور آپسی طور پر تصفیہ کرلینے کے خواہشمند افراد کے مقدمات کی برسر موقع یکسوئی کردی گئی ۔