لوک سبھا 2019 انتخابات : شاندار جیت پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیتوں نے بی جے پی کو مبارکباد پیش کی

ممبئی ۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جس میں آشا بھونسلے ، رجنی کانت ، دھرمیندر اور یکتا کپور شامل ہیں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہیں ۔ اس سال بالی ووڈ کے ستارے سنی دیول ، ارمیلا ماتونڈکر ، شتروگھن سنہا اور پرکاش راج نے انتخابی میدان میں حصہ لیا تھا ۔ بی جے پی پی امیدوار سنی دیول گرداس پور سے شاندار جیت درج کرائی جبکہ ممبئی ناتھ سے ارمیلا نے اپنے حریف گوپال شٹی سے پیچھے چل رہی تھی ۔ دھرمیندر نے اپنے ٹوپئیٹ میں اپنے بیٹے سٹی اور نریندر مودی کو مبارکبادی ہیں ۔ اپنے ٹوئیٹ کا عنوان دھرمیندر نے اس طرح رکھا ’’ فقیر بادشاہ مودی جی ، دھرتی پتر سنی جی مبارک ‘‘ اچھے دن یقیناً آئیں گے ۔ ساتھ میں وہ اپنی بیوی ہیما مالینی کو بھی مبارکباد پیش کیں جو متھرا سے اپنے حریف کے مقابل 80ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں ۔

کل بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد
نئی دہلی ۔ 23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس توقع ہے کہ جمعہ کے دن پارٹی کے صدر دفتر پر ہوگا ۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں مودی کی تقریر بھی ہوگی ۔ پارٹی کے صدر امیت شاہ اور بعض مرکزی وزراء پارلیمانی بورڈ کے ارکان بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ بی جے پی کا پارلیمانی بورڈ حکومت کی پالیسی سازی کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ امید ہے کہ مودی عام ورکروں کو بھی مخاطب کریں گے ۔