نئی دہلی /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 16 ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کا 4 جون تا 11 جون انعقاد عمل میں آئے گا۔ سرکاری طورپر آج اس کا اعلان کیا گیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 جون سے شروع ہونے والے اس سیشن میں سرکاری کام کاج انجام دیئے جائیں گے اور 11 جون کو سیشن کا اختتام عمل میں آئے گا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 9 جون کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔
نریندر مودی کی آج بی جے پی جنرل سکریٹریز سے ملاقات
نئی دہلی /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنی رہائش گاہ پر بی جے پی کے جنرل سکریٹریز سے ملاقات کریں گے اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔