لوک سبھا کے انتخابات کیلئے مدھیہ پردیش سے عام آدمی پارٹی کی کم از کم 10 خواتین امیدوار

بھوپال 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی کم از کم ایک تہائی تعداد خواتین پر مشتمل ہوگی۔ ریاستی سکریٹری اکشئے ہنکا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا نشستوں کیلئے پارٹی کو 550 مردوں اور 50 خواتین کی امیدوار بنانے کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں لیکن پارٹی ریاست سے کم از کم 10 خاتون امیدوار کھرا کرنا چاہتی ہے۔ناموں کی قطعیت ریاستی جانچ کمیٹی کرے گی۔