لوک سبھا چناؤ کیلئے یو اے ای سے پرجوش ہندوستانیوں کی واپسی

ابوظہبی ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن تیزی سے اپنے ملک واپس ہو رہے ہیں تاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔ یو اے ای میں قائم کیرالا مسلم کلچر سنٹر نے جو کیرالا میں برسراقتدار یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی حلیف جماعت مسلم لیگ کا سیاسی ادارہ ہے، ووٹروں کو رائے دہی کیلئے کوزیکوڈ پہنچانے 7 اپریل کو چارٹرڈ فلائیٹ کا انتظام کیا ہے۔

اس سنٹر کی یو اے ای ورنگ کے جنرل سکریٹری ابراہیم الیتل نے کہا کہ یہ فلائیٹ مکمل ہوچکی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق مختلف تارک وطن تنظیموں اور ثقافتی گروپوں نے بھی اپنے ارکان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ ہندوستان میں اپنے حقوق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ ایسی ہی تنظیم ابو ظہبی اسلامک سنٹر سمیناروں کا اہتمام کررہا ہے تاکہ اپنے ممبروں کو ووٹرس لسٹ میں اپنے نام اندراج کرانے میں مدد کی جاسکے۔