نئی دہلی، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) 17ویں لوک سبھا انتخابات پر تقریبا ساٹھ ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ ہے یعنی ہر پارلیمانی حلقہ میں تقریبا سو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ ہوئے۔ یہ دعویٰ سنٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں اخراجات پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ 3 جون کو دارالحکومت میں جاری کی جائے گی۔ سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ یہ اب تک ہوئے کسی بھی انتخابات میں سب سے زیادہ رقم ہے ۔ 2014 کے انتخابات میں تقریبا تیس ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے اس طرح 2014کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں اس سال اخراجات تقریبا دو گنا ہے ۔انہوںنے لکھا ہے کہ انتخابات میں رقوم کا استعمال بہت ہورہا ہے اور سیاست میں جرائم پیشہ عناصر بڑھ رہے ہیں ۔