حیدرآباد۔ 9 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی جاریہ ماہ 23 مئی کو گنتی کے سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر نے متعلقہ عہدیداروں کیلئے ٹریننگ پروگرام منظم کیا ہے۔ اس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد میں واقع ایل بی اسٹیڈیم میں مرکزی الیکشن کمیشن کے زیراہتمام چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کیلئے ٹریننگ پروگرام ہوگا۔ لوک سبھا حلقہ جات کے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس کو الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں مناسب ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینس اور وی وی پیاٹس سلپ کی گنتی سے متعلق عہدیدار مکمل معلومات فراہم کررہے ہیں۔ ماڈل ووٹوں کی گنتی کے مرکز میں متعلقہ ریٹرننگ و اسسٹنٹگ ریٹرننگ آفیسرس لوک سبھا حلقہ جات کیلئے یہ ٹریننگ پروگرام منظم کیا گیا ہے۔