لوک سبھا میں وزراء کے طویل جوابوں پر ملائم سنگھ کا اعتراض

نئی دہلی۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بعض ارکان کے وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے ہوئے سوالات کے طویل جوابوں پر برہم سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے آج وزیر فروغ مہارت راجیو پرتاپ روڈی کی جانب سے ضمنی سوالات کے تفصیلی جوابات دینے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ سوال کا جواب ہے یا تقریر۔ وہ قانون ساز اسمبلی کے ساتھ میعادوں تک رکن رہ چکے ہیں لیکن اتنے طویل جواب انہوں نے کبھی نہیں سنے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ ارکان اور وزراء کو اپنے جوابات سوال کی حد تک محدود رکھنے چاہئیں۔