نئی دہلی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں ایک بل پیش کیا جس میں دانستہ خاطیوں کے علاوہ ان افراد کو جن کے این پی اے اکاؤنٹس دیوالیہ کی کارروائی کے ذریعہ قرضہ جات وصول نہیں کئے جاسکے یہاں تک کہ ان کے اثاثوں کی نیلامی سے بھی قرضوں کی تکمیل نہیں ہوسکی۔ انہوں نے دیوالیہ پن قانون (ترمیمی) بل 2017ء ایوان میں متعارف کیا جو نومبر میں مدون آرڈیننس کی جگہ لے گا اور غیرسماجی کارروائیوں میں ملوث افراد کو آئی بی سی کی دفعات کی خلاف ورزی یا ان کے استحصال کا انسداد کرے گا۔
فرقہ پرست بی جے پی کیخلاف سیکولر طاقتوں کا اتحاد ضروری
نئی دہلی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ سال 2017ء میں ’’ہندوتوا طاقتوں کے حوصلے بلند‘‘ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پختہ ارادہ ظاہر کیا کہ بی جے پی کو آئندہ سال شکست دینے کیلئے ’’سیکولر اور جمہوری طاقتوں‘‘ کا اتحاد قائم کرنے کی انتہائی کوششیں کریں گے۔ سی پی آئی ایم کے ترجمان پیپلز ڈیموکریسی نے ان کا مضمون جس کا عنوان ’’2018ء کیلئے عہد‘‘ ہے۔ اس ارادہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔